Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تم گلشنِ دل کی بہار ہو

By: UA

تم روح و نظر کا قرار ہو
تم گلشنِ دل کی بہار ہو
تم سے زندگی حسیں
تم ہی دل کا قرار ہو
تم ہی دل کا سرور ہو
تم ہی نظر کا خمار ہو
تم ہو میری سادگی
تم میرا سنگھار ہو
تم سے میری ادائیں
تم ہی میرا نکھار ہو
تم ہی میرے دوست ہو
اور تم ہی دلدار ہو
تم ہی میرا عشق ہو
تم ہی میرا پیار ہو
تم روح و نظر کا قرار ہو
تم گلشنِ دل کی بہار ہو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore