By: NEHAL GILL
اک پل کو ہی میری بات مان لیتا تو آج ایسا نہ ہوتا
اپنا بنانے سے پہلے گر اُسے جان لیتا تو آج ایسا نہ ہوتا
اب جو روتے ہو خود کو جلا کے رات دن
وہ آگ ہے اگر پہچان لیتا تو آج ایسا نہ ہوتا
کتنی بار کہا کہ انجان لوگوں سے نہ ملا کر
دوستی کرنی تھی تو اُس سے بیان لیتا تو آج ایسا نہ ہوتا
کشتی کو کنارا مل ہی جاتا میرے دل اگر طوفان سے پہلے
لہروں کو جان لیتا تو آج ایسا نہ ہوتا
وہ بے وفا ہے تُو کس کس کی زبان کو روکے کا نہا ل
پاگل محبت سے پہلے تُو اُسی سے زبان لیتا تو آج ایسا نہ ہوتا
جیسے ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی نہا ل
ویسے ہی ہر پھول کو تُو کومل نہ جانتا تو آج ایسا نہ ہوتا
نہ خُدا سے گلا ، نہ قسمت سے شکایت ، نہ و ہ بے وفا
نہا ل خود کو ہی اک شخص عام مان لیتا تو آج ایسا نہ ہوتا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?