Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہمارے نبی ﷺ سب سے پیارے جہاں میں

By: عبدالحفیظ اثر

ہمارے نبی ﷺ سب سے پیارے جہاں میں
وہ ہی تو ہیں سب سے دلارے جہاں میں

وہ آئے تو رحمت بھی آئی جہاں میں
ملے نہ کوئی غم کے مارے جہاں میں

سبھی کے دلوں میں تو الفت ہی الفت
سبھی کے دلوں میں تو شفقت ہی شفقت

گلہ تھا نہ شکوہ کسی کو کسی سے
اخوت کے ہر سو نظارے جہاں میں

ہوائیں امن کی بھی چلنے لگی تھیں
گھٹا ئیں بھی رحمت کی اٹھنے لگی تھیں

ستم نہ جہاں میں مٹی سب جہالت
دلوں کو سبھی کے سنوارے جہاں میں

سبھی کے دلوں میں ہی خوف خدا تھا
اسی سے تو دل مطمئن بھی رہا تھا

صداقت عدالت شجاعت شرافت
یہ سب خوبیاں بن گئیں سب کی عادت

شریعت کے تابع سبھی ہوگئے تھے
سبھی جھک گئے تھےشریعت کے آگے

یہی فیض تھا بس ہمارے نبی ﷺ کا
انہیں پر فدا بھی تھے سارے جہاں میں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore