Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ضدی

By: شفق

ضدی آپ ہیں تو ہم بھی سر پھرے ہیں
نہ مانیں گے آپ تو ہم بھی اڑے ہیں
آج تو آپ سے سوال ہو گا
محبت کا آپ کی امتحان ہو گا
چاہتے ہیں اگر ہم کو سب سے زیادہ
چھوڑ کر سب ہمارے پاس بیٹھنا ہو گا
نہیں چلنے دیں گے بہانہ کوئی
فرار ہونے کا طریقہ کوئی
بانہوں میں لے کر ہم کو جھومنا ہو گا
لبوں سے لبوں کو چومنا ہو گا
دل کی پیاس کو بجھانا ہو گا
روح کو روح میں بسانا ہو گا
قریب اتنا آپ آیں گے ہمارے
ہو گی نہ کوئی حد نہ فاصلہ ہو گا
ہر دیوار کو گرانا ہو گا
حد سے آگے جانا ہو گا
پاگل ہو جایں ہم
کچھ ایسے پیار جتانا ہو گا
بس آج آپ کو ہمیں اپنا بنانا ہو گا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore