By: M.Asghar
جو کچھ کہنے سے پہلے تیاری نہیں کرتا
پھر وہ کوئی بات بھی پیاری نہیں کرتا
کافی لوگ مجھ سےخفا ہیں ان دنوں
کہتے ہیں اب تو تعریف ہماری نہیں کرتا
ہر کسی سے حق بات کہہ دیتا ہوں
ایسا کر کے میں کوئی بات نیاری نہیں کرتا
کسی کی محبت میں اتنا سنجیدہ ہو گیا ہوں
اب کسی کے لیے مزاحیہ شاعری نہیں کرتا
میرے مولا نے میرے من میں وفا بھری ہے
میں کسی انسان سے کبھی عیاری نہیں کرتا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?