By: Ahmed Nadeem Qasmi
گو میرے دل کے زخم ذاتی ہیں
ان کی ٹیسیں تو کائناتی ہیں
آدمی شش جہات کا دُولھا
وقت کی گردشیں براتی ہیں
فیصلے کر رہے ہیں عرش نشیں
آفتیں آدمی پہ آتی ہیں
کلیاں کِس دَور کے تصّور میں
خُون ہوتے ہی مُسکراتی ہیں
تیرے وعدے ہوں جن کے شاملِ حال
وہ امنگیں کہاں سماتی ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?