Bazm e Urdu - The urdu poetry app

زندہ بہت رہا ہوں، بسر کچھ نہیں کیا

By: Afnan

زندہ بہت رہا ہوں ،بسر کچھ نہیں کیا
چلتا رہا ہوں اور سفر کچھ نہیں کیا

اک بار میں نے خود کو سمیٹا تھا ٹوٹ کر
پھر ٹوٹتا رہا ہوں، مگر کچھ نہیں کیا

جو بھی لکھا ہے اپنے ہی خوں سے کشید ہے
میں نے کسی کے زیر ِاثر کچھ نہیں کیا

اپنے لئے زمیں سے اگائی ہیں نفرتیں
میں نے سوائے جرمِ ہنر، کچھ نہیں کیا

بہلا لیا ہے خود کو مقدر کے نام پر
افنان علاجِ زخمِ جگر کچھ نہیں کیا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore