By: Sidra Subhan
زندگی اس طرح سفر میں ہے
جیسے کشتی کوئی بھنور میں ہے
جسم ملبوس کسی ریشم میں
روح کانٹوں کے رہگزر میں ہے
ہونٹوں پہ مجلسی تبسم ہے
دل انجانے کسی ڈر میں ہے
علم پیتا ہے پانی چشموں کا
آگہی زہر کے اثر میں ہے
سانس خوشبو کی بات کرتی ہے
درد سینے کےبام و در میں ہے
خاک صحرا بدوش ہے لیکن
ایک دریا میری نظر میں ہے
طاق پر ہیں محبتوں کے چراغ
شام نفرت کسی کہر میں ہے
کچھ بھی اپنی خبر نہیں سدرہ
جانے یہ کون اس بشر میں ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?