By: ahsan barkati
آوبزم شہ کونین سجادی جائے
نعت سرکارزمانےکوسنادی جائے
ناردوزخ کوبجھائےگی وہ اپنےدم سے
عشق کی آگ اگردل میںلگادی جائے
روح نکلےمری طیبہ میں تمنا ہےیہی
ان کی گلیوں میں مری قبربنادی جائے
قبرمیں آکےملا ئک یہ کہیں گےخودہی
ان کےشیداکوبھلاکیسےسزادی جائے
اک اشارےپہ قمرشق ہواسورج پلٹا
شانآقا کی زمانے کوبتادی جائے
وسعتیں رب نےعطاکی ہیں تیرےدامن کو
التجا ہےمری تقصیرچھپادی جائے
خواب میں ہی مرےسرکارکرم سے
پیارےاحسن کوجھلک اپنی دکھادی جائے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?