By: muhammad nawaz
خلاؤں میں معلق زندگی محسوس ہوتی ہے
مجھے ہر موڑ پر تیری کمی محسوس ہوتی ہے
دئے کچھ رنج ہی ایسے تمہاری بیوفائی نے
کہ اب تو مسکراہٹ برہمی محسوس ہوتی ہے
اجل سے کیا ڈراتے ہو ،شناسائی کی باتیں ہیں
مجھے یہ ہجر کی پہلی گھڑی محسوس ہوتی ہے
میں اکثر جان جاتا ہوں تمہاری ان کہی باتیں
تری پلکوں پہ تھوڑی سی نمی محسوس ہوتی ہے
گلوں کی تتلیوں سے رنگ سے خوشبو سے شبنم سے
شکائت بے رخی کی دائمی محسوس ہوتی ہے
مری جاں جب بھی آتی ہو تبسم خیز لمحوں میں
یہ دھڑکن دل کی تیری چاپ سی محسوس ہوتی ہے
وہی خوش فہمیاں قائم ہیں میری آپکی بابت
ابھی تک بیوفائی بے رخی محسوس ہوتی ہے
لئے پھرتے ہو مٹھی میں مرے خوابوں کی تعبیریں
ستاروں سے پرانی دوستی محسوس ہوتی ہے
وہی فرمان ہے تیرا ،کہا جب مدعا دل کا
“تمہاری گفتگو اک شاعری محسوس ہوتی ہے“
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?