By: Muhammad Zia Siddiqui
جشن منصب مبارک مناتے چلو
یہ خوشی کی خبر ہے سناتے چلو
جوعطائے خدا پہ بھی برہم لگے
تم پہ لازم ہے انکو جلاتے چلو
تیری فہم و فراست کے قائل ہیں سب
تیری عجز و شرافت پہ راضی ہے رب
قبر ماں سے دعائیں بنی ہیں سبب
منزلیں ہمقدم ہیں بڑھاتےچلو
یہ خوشی کی خبر ہے سناتے چلو
محنت وعلم و فن تیرا منشور ہے
ہے محب وطن کتنا غیور ہے
ملتا محنت کا پھل ہے یہ دستور ہے
اپنی ہستی کا سکہ بٹھاتے چلو
یہ خوشی کی خبر ہے سناتے چلو
کام کی ہے لگن ، نہیں کوئی تھکن
سر پہ باندھے کفن تیرے اہل چمن
جان جوکھی میں کرتے ہیں پورے مشن
ان جیالوں کی ہمت بڑھاتے چلو
یہ خوشی کی خبر ہے سناتے چلو
لب پہ حرف دعا اور کہتا ضیاء
ہے حقیقت یہی نہیں کوئی ریا
کامیابی سے بھرپور ہو ہر صبح
غم نہ آئے کبھی مسکراتے چلو
یہ خوشی کی خبر ہے سناتے چلو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?