By: Syed waqas kashi
آنکھ کہہ دیتی ہے زباں سے پہلے
یقیں سا رہتا ہے گماں سے پہلے
کبھی اس کو پچھتانا نہیں پڑتا
سوچ لیتا ہے جو بیاں سے پہلے
اہل دانش اشاروں سے جان لیتے ہیں
سکوت سا رہتا ہے جو طوفاں سے پہلے
ہم محبت کو رسوا نہیں ہونے دیں گے
ڈوب جائیں گے تیرے نہاں سے پہلے
بہت مشکل ہوا پانا اب مہنت کا صلہ
گزرنا پڑتا ہے صاحب یہاں جاں سے پہلے
عشق نے کاشی ہمیں بے سروساماں کیا
جی رہے تھے وگرنہ کس شاں سے پہلے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?