Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اپنے عکس کو خود سے ، جُدا کر کے

By: اخلاق احمد خان

اپنے عکس کو خود سے ، جُدا کر کے
چل سکا کون یہ ، فیصلہ کر کے

میرے مُخالِفوں سے ہی تھا عروج میرا
میں تھم گیا ہوں ان سے ، کنارہ کر کے

بات بات پر بنٹ جانے کی عادت نے
ہمیں رکھ دیا جہاں میں ، پسپا کر کے

یہ منبروں سے اتحاد شکن تقریریں
کیا ملتا ہے تمہیں امت کو ، رسوا کر کے

اِن فرقوں کا موجد بھی فرنگی ہے
جاٶ دیکھ لو تاریخ کا ، پیچھا کر کے

بات سیدھی تھی مگر دل میں اترتی کیسے
ہم نے رکھا ہی نہیں دل کو ، سیدھا کر کے

لوگ جب سے اک دوجے کے دِلوں میں گھس بیٹھے
بیٹھتے دیکھا نہ اُنہیں پھر اک ، حلقہ کر کے

اپنے یقین کو سینے میں سینچٸیے اپنے
کیوں پھیلاتے ہو فِتنے ، چرچا کر کے

غمِ أقاﷺ سے گر تجھے کچھ نسبت ہوتی
کرتا دعا تو راتوں کو ، سجدہ کر کے

جزبہِ عشقِ حقیقی سے اب تک ” اخلاق “
تم نے دیکھا ہی نہیں خود کو ، أشنا کر کے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore