By: m.asghar mirpuri
جب کسی سے کوئی کام ہو وہ تب نہیں ملتا
یہاں کوئی کسی سے بغیر مطلب نہیں ملتا
ہر کسی کے ملنےمیں کوئی راز ہوتا ہے
دنیا میں کوئی کسی سےبےسبب نہیں ملتا
سچےدل سےڈھونڈو تو سب مل جاتا ہے
کون کہتا ہے کےہر کسی کو رب نہیں ملتا
اس کے گھر جا کر ہمیں بڑا دکھ ہوتا ہے
وہ اپنے گھر پہ کسی کوجب نہیں ملتا
دن میں تو بڑے پیار سے ملتا ہے مجھے
اگر کبھی نہیں ملتا تو بوقت شب نہیں ملتا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?