By: Muhammad Azam Azim Azam
وہ دلوں میں جو اپنے یہاں پر عشقِ سرور صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم
اپنی آنکھوں میں روضے کا نقشہ غائبانہ سمائے ہوئے ہیں
جن کے ہاتھوں میں دامن ہے اُن کاشان اُن کی ہے شاہوں سے افضل
اُن کے در پہ جھکا ہے زمانہ وہ ہر اِک دل پر چھائے ہوئے ہیں
ہے وہ دربار محبوبِ حق کا جس جگہ پہ ہے بن مانگے ملتا
سُن لو مخلوق میں اُن کے در کی سب ہی خیرات کھائے ہوئے ہیں
مشک و عنبر کی کیا ہے حقیقت؟ پوچھو اُن سے بتائیں گے تم کو
چھوڑ کر ساری خوشبو نبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا جو پسینہ لگائے ہوئے ہیں
جائیں نادان ایسے نہیں ہیں حالِ غم ہم کسی کو سُنانے
ہے یقیں وہ کرم ہی کریں گے لُو اُنہی سے لگائے ہوئے ہیں
با اَدب جا کے بس یہ کہیں گے جائیں گے جب کبھی ہم مدینہ
روئے انور دِکھادو ہمیں بھی درپہ سرکار صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم آئے ہوئے ہیں
کیجئے گا نگاہِ کرم اَب آپ ہی کا سہار ا ہے اَب تو
اپنے کاندھوں پر ہم معصیت کا بوجھ آقا صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم اٹھائے ہوئے ہیں
وہ درِ مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم تو ہے اعظم جس کی عظمت بہت ہی بڑی ہے
جن و انساں ملک انبیاء بھی اپنے سرکو جھکائے ہوئے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?