Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اِک دُعا نے بچا لِیا ہے ہمیں

By: سلیم کوثر

اِک دُعا نے بچا لِیا ہے ہمیں
ورنہ کِس کِس کی بدُعا ہے ہمیں

اُس کی رُسوائیوں کا ڈر بھی ہے
اور کہنا بھی بَرملا ہے ہمیں

وصل کی آرزُو بھی ہے دِل مِیں
ہجر کا دُکھ بھی جھیلنا ہے ہمیں

دیکھنا یہ ہںے کون بچتا ہے
زخم تو ایک سا لگا ہے ہمیں

عشق تو پہلے بھی ہوئے تھے بہت
لیکن اب کے یہ کیا ہںوا ہے ہمیں

صِرف ہم نے نہیں اُسے کھویا
اُس نے بھی رائیگاں کیا ہے ہمیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore