By: Jamil Hashmi
آج موسم بڑا سہانہ ہے
ان سے ملنے کا یہی بہانہ ہے
کر لیتے ہیں گروید اپنی باتوں سے
انداز گفتگو ان کا بڑا عاشقانہ ہے
ان سے ملنے کی تمنا رہتی ہے
اسی لئے ان کے ہاں آنا جانا ہے
ملتے ہیں وہ تو مسکرا دیتے ہیں
گزر ہمارا ان کی گلی سے روزانہ ہے
نہیں رہ سکتے ہم انہیں دیکھے بغیر
یہ شوق بھی ہمیں بڑا پرانہ ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?