By: Muhammad Mubashir Meo
اسی لیے تجھے دیتا ہوں داد نفرت کی
کہ تو نے عشق سے پر اعتماد نفرت کی
کوئی نہ دل سے کسی کو نکال کر پھینکے
کبھی نہ پوری ہو مولا مراد نفرت کی
کبھی کبھی وہ مجھے پیار اتنا دیتا تھا
کبھی کبھی بہت آتی تھی یاد نفرت کی
گلاب سوکھ گئے ہیں ہوئے ہیں خار ہرے
ہوس نے پیار میں ڈالی ہے کھاد نفرت کی
یہ دوست برسر پیکار ہونے لگ گئے ہیں
تو وجہ بننے لگی ہے فساد نفرت کی
اس ایک شخص کو چاہوں گا تا دم آخر
وہ جس نے مجھ سے محبت کے بعد نفرت کی
نہ کوئی تیر نہ سازش نہ تہمتیں نہ حسد
کسی نے مجھ سے بڑی بے سواد نفرت کی
کہ اس کا درد محبت کے دکھ سے تھوڑا ہے
یہ بات اچھی ہے اس نا مراد نفرت کی
میں اس لیے بھی محبت سے باز آ گیا تھا
کہ اس کے شہر میں ملتی تھی داد نفرت کی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?