By: Jamil Hashmi
دل جب سے تیرا دیوانہ ہو گیا
خوشیوں کا گھر آنا جانا ہوگیا
ملتا ہے سرور بن پیےاب
دل تیرے خیالوں میں مستانہ ہوگیا
بجتے ہیں جل ترنگ سانسوں میں
ہماری سوچوں میں تیرا ٹھکانہ ہو گیا
رہتے ہیں تیرے سپنے سجائے ہوئے
جینے کا اب اک بہانہ ہو گیا
شاید اسے پیار کہتے ہیں
شہر بھر میں مشہور یہ افسانہ ہو گیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?