By: NEHAL GILL
تنہائی میں اِک غزل لکھی
میں نے لکھی وہ ترے ہونٹوں پر
نہ کاغذ لیا نہ قلم ملی
میں نے بول دیا ترے ہونٹوں پر
تری آنکھیں تھی کچھ جُھکی جُھکی
تری دھڑکن تھوڑی تیز چلی
اِک بار جو میں چُھپ کے سے
میں نے چُوم لیا ترے ہونٹوں پر
تُو شرم سے مجھ سے دُور ہوئی
کچھ کہنے پے مجبور ہوئی
آج ناجانے پھر سے کیوں
وہ بات رُکی ترے ہونٹوں پر
بول تُو کچھ، خاموش ہے کیوں
میںنے پوچھا اُس سے جب یارو
سِمٹ کے سینے سے لگ گئی
کویہ بات نہ کُھلی ترے ہونٹوں پر
پاگل تھا میں نادان بھی تھا
نظروں کی زبان سے نہ واقف نہال
میں پڑھ نہ سکا نہ جان سکا
جو رازِ محبت ترے ہونٹوں پر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?