Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اتنا کھل کر نہ ملو تم کہیں کھو جائیں گے ہم

By: Jamil Hashmi

اتنا کھل کر نہ ملو تم کہیں کھو جائیں گے ہم
تیری باتوں سے تیرے ہو جائیں گے ہم

تیرے لبوں سے جھٹرتے ہیں پھول چاہت کے
تیرے حسیں لفظوں کو بھول نہ پائیں گے ہم

ہم سے دور مت جانا ہمیں چھوڑ کرجاناں
بھول کر بھی تمہیں بہت یاد آئیں گے ہم

نہ چھڑا سکو گے اپنا دامن کبھی ہم سے
لپٹ کر تم سے جدا ہو نہ پائیں گے ہم

رہتا ہے تیرا ذکر ہماری باتوں میں ہر دم
تجھے اپنے دل سے مٹا نہ پائیں گے ہم


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore