Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ابھی تو اسی کارواں کے مسا فر ہیں

By: ذیشان احمد

ابھی تو اسی کارواں کے مسا فر ہیں
جس میں تمہارے ہمسفر ٹھہرے ہیں

راستے کب ، کیسے جدا ہو جائیں کیا خبر
کر لو آؤ بھگت دو دن جو مہماں ٹھہرے ہیں

میں ان پختہ گلیوں ، پکےمکانوں سےدورکاباسی ہوں
چند مجبوریوں کے باعث تیرے شہر اماں میں ٹھہرے ہیں

محبت راس نہ آئی تو شعر کہنے لگ پڑے ہیں
کہتے ہیں کبھی ہم بھی صاحب عر فاں ٹھہرے ہیں

کرلو اسی عہد میں جو کرنے ہیں گلے شکو ے
پھر کیا معلوم، کیاخبر یہ رفتگاں کہاں ٹھہرے ہیں

میں ملوں گا اسے کسی اور ہی دنیا میں ذیشان
جہاں میرے جیسے درد ماندہ و پر یشان ٹھہرے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore