By: Maria Riaz Ghouri
خوابوں کی بکھری پرچھائیاں ستاتیں ہیں
نگاہوں میں رہ گئی ادھوری خوشیاں رلاتیں ہیں
میری چشم نم سے لہو کے آنسو بہتے ہیں
پلکیں خود کو پتھر سا بتاتیں ہیں
میں بھٹک رہی ہوں اجڑے گلستاں میں
خاموشیاں کانوں میں گنگناتیں ہیں
چراغ جلے تھے میری بھی محبت کے لوگو!
اب تو ہلکی پھلکی ہوائیں بھی ڈرا جاتیں ہیں
محبوب اور محبت میں فرق ڈھونڈتی ہوں اور
تیری وفائیں مجھے نئے اصول سکھاتیں ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?