By: muhammad nawaz
چھپے بیٹھے ہیں محشر کے اشارے تیری آنکھوں میں
گنوا بیٹھیں گے دل وحشت کے مارے تیری آنکھوں میں
یقینا رک گئے ہوں گے سمے کا غم مٹانے کو
کسی جنت کے درماندہ ستارے تییری آنکھوں میں
تمہارے حسن میں شامل ہے میرے بیقراری بھی
کہ میں نے سب حسیں جذبے اتارے تیری آنکھوں میں
جہاں پر ہر گھڑی مسکان کی رم جھم برستی تھی
میں اب بھی ڈھونڈتا ہوں وہ نظارے تیری آنکھوں میں
زمانہ زندگانی کے مطالب دیکھنے بھا گا
میرے الفاظ نے معنی ابھارے تیری آنکھوں میں
میری سانسوں کی حدت نے میری چاہت نے دیکھے ہیں
میری وحشت نے دیکھے ہیں سہارے تیری آنکھوں میں
وہی سرمایہ تو ابتک اٹھائے پھر رہی ہے روح
وصل کی شام جو دو پل گزارے تیری آنکھوں میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?