Bazm e Urdu - The urdu poetry app

بہت زرخیز تھی میرے دل کی زمیں

By: رعنا تبسم پاشا

پھول جب دل میں کھلتے ہیں تو منہ سے جھڑتے ہیں
جب دل میں آگ لگی ہو تو
زبان بھی انگارے برساتی ہے
آگ تنہائی کی ہو، جدائی کی ہو
یا کسی کی بےوفائی کی ہو
آگ آگ ہوتی ہے ، اِک زہریلا ناگ ہوتی ہے
بہت زرخیز تھی میرے دل کی زمیں
اس پر دھرے جانے والے قدم تھے سبز
مجھے دور تک کر ڈالا بنجر
نارسائی کے شعلے کر گئے بھسم
جو زمین آگ پی جاتی ہے پھر وہاں کبھی پھول نہیں کھلتے
اس کی کوکھ میں پھوٹنے والی ہر کونپل
جل کر راکھ ہو جاتی ہے
زندگی رزقِ خاک ہو جاتی ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore