Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جو شخص کہتا تھا اپنی جان مجھے

By: M.Asghar Mirpuri

جو شخص کہتا تھا اپنی جان مجھے
وہی آنسو کر گیا ہے دان مجھے

تنہائی کی دھوپ میں اوڑھ لیتا ہوں
اپنے ہجر کا دے گیا ہے سائبان مجھے

وہ مجھ سے بچھڑ گیا دنیا کی بھیڑمیں
اب ملتا نہیں ہےاس کا نشان مجھے

دعاہے وہ جہاں بھی رہےخوش رہے
مجھے تنہاچھوڑکرکرگیاپریشان مجھے

اس کے بنا دنیا سونی سونی لگتی ہے
اس جیسا کہاں ملے گاقدردان مجھے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore