By: AHMAR HASSAN AHMAR
یہ کبھی کبھی دل میں کھو جنا
کبھی ان کی یادوں کو سوچنا
کبھی گذری باتوں کو کھولنا
کبھی اپنے اشکوں کو تولنا
یہ جو گزری باتوں کا خواب ہے
یہ فقط ادھورا سراب ہے
میری زیست کی ہے یہ بے بسی
یہ تو جگ کا طالم جواب ہے
کہ وہ شخص ظالم و بے وفا
جو وفا کے معنی تھا جانتا
کسی اور کے گھر اتر گیا
میری راتیں سونی وہ کر گیا
میرا دل مچلتا ہے اس طرح
کہ چراغِ شب جلے جس طرح
اِسے کچھ کہوں تو میں کیا کہوں
اسے کچھ بتاؤں تو کس طرح
میں نے اپنے دل سے جو یہ کہا
کہ وہ شخص اپنا نہیں رہا
میرے دل نے رو کے یہ خود کہا
اسےُ بھول جا، اسےُ بھول جا
یہ جو گزری باتوں کا خواب ہے
یہ فقظ ادھورا سراب ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?