By: Shazia Hafeez
تجھے اپنانے کو سب کچھ ٹھکرایا ہے
دنیا سے چھپا کے، دل میں بسایا ہے
رواں ہو میرے جسم میں خون کی طرح
دل و جان سے بڑھ کر تجھے چاہا ہے
تم بن جینے کا تصور بھی ہو کیسے؟
اپنی آنکھوں کا نور تجھے بنایا ہے
چھوڑ نہ دینا راستہ میں مسافر کی طرح
تجھے میں نے جیون کا ہمسفر بنایا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?