Bazm e Urdu - The urdu poetry app

صرف تم سے پیار

By: پاکیزہ زینی چوھدری

 چند پلوں کی یہ خوشیاں،چند ساعتوں کا ملن
کس موڑ پہ لے جائے گا اس کا ہے ڈر بہت
بڑھ گئیں ہیں تیری میری نزدیکیاں بہت
پاس ہو کے بھی ہیں ہم میں دوریاں بہت
تیرے لبوں کی کھلکھلاتی ہوئی وہ ہنسی
کیسے بتائیں کہ دیتی ہے ہمیں فرحت بہت
تم بن ہم جب بھی جیتے ہیں،دور تم سے رہتے ہیں
کیسے کہیں ہم شام وسحر رہتے ہیں بے قرار بہت
تمیں چھوڑنا آسان تو نہیں تھا ہمارے لیے
پر کیا کریں یہ دنیا لیتی ہے امتحان بہت
شاید کھبی ہم مل ہی جائیں گے
جانے کب سے رکھی ہے یہ آس بہت
سنو!ہمیں تم سے بس اتنا کہنا ہے
ہمیں ہے صرف تم سے پیار بہت


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore