Bazm e Urdu - The urdu poetry app

درد

By: Muhammad Tanveer Baig

کیا اندھیروں کے غم کیا اجالوں کے درد
جب ہرا دیں مقدر کی چالوں کے درد

جن کی آنکھیں نہیں وہ نہ روئیں کبھی
جان جائیں اگر آنکھ والوں کے درد

میری منزل کہاں، ہمسفر ہے کدھر
مار ڈالیں گے اب ان سوالوں کے درد

تم ملے نا ہی ملی تمھاری محبت
حد سے بڑھ گئے ہیں وصالوں کے درد

دو گھڑی کے لئے جو پاس آؤ اگر
بھول جائیں گے ہم کتنے سالوں کے درد

منتظر ہوں میں بھی اس دن کا
جس دن چھوڑیں گے پیچھا تیرے خیالوں کے درد


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore