Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مرے مصطفیٰ علم و حکمت کے حامل

By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

مرے مصطفیٰ علم و حکمت کے حامل
شریعت کے حامل طریقت کے حامل

رہِ امن و انصاف کس نے بتائی؟
وہی تو ہیں انساں کی عظمت کے حامل

جو پڑھتے ہیں نعتِ شہِ دین و دنیا
بنیں گے وہ رحمٰں کی رحمت کے حامل

نہ پائیں گے ہرگز عبادت کی لذّت
جو بندے نہیں اُن کی عظمت کے حامل

عتیق و عمر کو بنایا نبی نے
صداقت کے حامل عدالت کے حامل

تو عثمان و حیدر بنے بے مثالی
سخاوت کے حامل شجاعت کے حامل

تصلُّب رہے سنّیت پر ہمیشہ
بنادیں ہمیں استقامت کے حامل

خدا! شاد و آباد اُن کو تُو رکھنا
ہیں جتنے رہِ اعلیٰ حضرت کے حامل

مُشاہدؔ پہ احمد رضا کا کرم ہے
بنے جو شہ دیں کی مدحت کے حامل
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore