Bazm e Urdu - The urdu poetry app

گئے موسموں کے عذاب

By: Rana Tabassum Pasha(Daur)

گئے موسموں کے عذاب
کچھ مرجھائے ہوئے گلاب
زخم زخم ایک اِک باب
اپنے جیون کا نصاب
ہم نے جھیلے وہ عذاب
جن کی حد ہے نہ حساب
تقدیر میں لکھا تھا چناب
زیست کی ناؤ ہوئی غرقاب
بےرُخی رہے گی کب تک؟
تم کتنا پاؤ گے ثواب ؟
سچ بولنے والے ہار گئے
جھوٹوں نے کر دیا لاجواب
تم پھر ہوش اُڑا بیٹھے؟
کب میں نے اُلٹی ہے نقاب؟
رعنا نے پائیں تعزیریں
دیکھا تم کو پانے کا خواب


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore