By: wasif uz zaman katib
پاگل بنا دیا ہے تیری سیاست نے مجھے
کیا سچ ہے کیا جھوٹ،اے خدا تو ہی بتا
کب تک چلیں گی آخر یہ رنجشیں
کب ملیں گے یہ دل،اے خدا تو ہی بتا
ہوتا میرے بس میں تو مٹا دیتا سب کدورتیں
لفظ نفرت آیا کہاں سے،اے خدا تو ہی بتا
کون کس کو چاہتا ہے کتنا یہ کون جانے
میرا کون ہے جہاں میں،اے خدا تو ہی بتا
ہوں میں ہی کیوں برا دنیا کی نظر میں
حقیقت ہے میری کیا،اے خدا تو ہی بتا
جانے کب انتہا ہو جائے میرے صبر کی
کتنا برداشت کروں،اے خدا تو ہی بتا
دل کاتب نہیں مانتا سمیع سے شکوہ کرے کوئی
تجھ سے نہیں تو کس سے کروں،اے خدا تو ہی بتا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?