Bazm e Urdu - The urdu poetry app

پھول برسے کہیں شبنم کہیں گوہر برسے

By: Basheer Badr

پھول برسے کہیں شبنم کہیں گوہر برسے
اور اس دل کی طرف برسے تو پتھر برسے

کوئی بادل ہو تو تھم جائے مگر اشک میرے
ایک رفتار سے دن رات برابر برسے

برف کے پھولوں سے روشن ہوئی تاریک زمیں
رات کی شاخ سے جیسے مہ و اختر برسے

پیار کا گیت اندھیروں پہ اجالوں کی پھوار
اور نفرتوں کی صدا شیشے پہ پتھر برسے

بارشیں چھت پہ کھلی جگہوں پہ ہوتی ہیں مگر
غم وہ ساون ہے جو ان کمروں کے اندر برسے

کون کہتا ہے کہ رنگوں کے فر شتے اتریں
کچھ بھی برسے مگر اس بار تو گھر گھر برسے

ہم سے مجبور کا غصہ بھی عجب بادل ہے
اپنے ہی دل سے اٹھے ،اپنے ہی دل پر برسے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore