By: Shehzad Owaisi
مفلسی کے مارو کو
بھوک میں بلبلاتے ہوئے بچوں کو
خوشی دو اور روٹی دو
کوئی کام کرو
نعروں سے، مباحثوں سے
پیٹ بھرتا نہیں ہے باتوں سے
بات بنتی نہیں ہے باتوں سے
جانے کتنے ہی معصوم بچے اور بچیاں
جاگ رہے ہیں راتوں سے
حوا کی بیٹی کو
آنچل آج درکار ہے
اور
معاشرے کی فضا میں
نفسا نفسی کی پکار ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?