By: Dr. Humera Islam
خوش نصیب ہیں وہ
جن کے رستوں میں
پورے چاند کی رات چمکتی ہے
بے نصیب ہیں وہ
جن کے رستوں میں
اماوس رات چھائی رہتی ہے
مگر
بڑے بد نصیب ہیں وہ
جن کے رستے میں
اِک پل کو پورے چاند کی رات چمکتی ہے
اور
دوسرے ہی پل
اماوس کی گہری سیاہ رات اسپر قبضہ کر لیتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?