By: Azra Naz
تیرے میرے درمیاں کچھ سلسلہ باقی نہیں
سچ کو سچ کہنے کا لیکن حوصلہ باقی نہیں
کر لیا جب تم نے طے کہ اب کبھی ملنا نہیں
اور اب ہونے کو کویٔ فیصلہ باقی نہیں
تیرے میرے درمیاں اب دوریاں ہیں اسقدر
ایک ہو جانے کا کویٔ راستہ باقی نہیں
کون کہتا ہے کہ اِک عرصہ گذر جانے کے بعد
تلخ لہجوں کا ابھی بھی ذایقہ باقی نہیں
کون جانے کیا دکھاۓ وقت اگلے موڑ پر
ہاں بظاہر تو کویٔ بھی حادثہ باقی نہیں
مدتوں پہلے جلا ڈالے تھے اُس کے سب خطو ط
اُس سے میرا اب کویٔ بھی رابطہ باقی نہیں
ڈھوُنڈنے ہیں خود ہی عذراؔ تجھ کو منزل کے نشاں
لے چلے جو ساتھ ایسا قافلہ باقی نہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?