By: Jamil Hashmi
تقدیر میں تولکھی تھی جدائی ہماری
کیسے ہوئی پھر تم سے آشنائی ہماری
مان لیا ہے قسمت کا لکھا ہم نے
کیسے ہوئی پیار تک رسائی ہماری
مل نہ سکے ہم ایک دوسرے سے
کیسے ہوئی جک میں رسوائی ہماری
آ گئے ہیں ہم قریب دکھوں کے اتنے
کیسے ہوئی غموں سے شناسائی ہماری
گزر رہی ہے زندگی اب تیرے بغیر ہی
کیسے ہو گی زیست سے رہائی ہماری
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?