Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دکھائی نہیں دیتے

By: Aarsh Malisani

سب دیکھنے والے انہیں غش کھائے ہوئے ہیں
اس پر بھی تعجب ہے وہ شرمائے ہوئے ہیں

اے جان جاں ہم کو زمانے سے غرض کیا
جب کھو کے زمانے کو تجھے پائے ہوئے ہیں

حیران ہوں کیوں مجھ کو دکھائی نہیں دیتے
سنتا ہوں میری بزم میں وہ آئے ہوئے ہیں

نسبت کی یہ نسبت ہے‘ شرف کا یہ شرف ہے
تیرے ہیں اگر ہم تیرے ٹھکرائے ہوئے ہیں

ہے دیکھنے والوں کو سنبھلنے کا اشارہ
تھوڑی سی نقاب آج وہ سرکائے ہوئے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore