By: UA
رات بھر جگاتا ہے سونے نہیں دیتا
آئینہ خوش گمان ہونے نہیں دیتا
دل جنہیں چھونا چاہے دل جنہیں پانا چاہے
آنکھوں میں سہانے خواب پرونے نہیں دیتا
روکتا ہے ٹوکتا ہے دل کی چاہت چاہنے سے
سپنوں کی وادیوں میں کھونے نہیں دیتا
مسکراتی رات میں، اشکوں کی برسات میں
دل پہ لگے داغ مجھے دھونے نہیں دیتا
رات بھر جگاتا ہے سونے نہیں دیتا
آئینہ خوش گمان ہونے نہیں دیتا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?