Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آداب الفت

By: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ

راز تشنگی کا آپ
ساز زندگی کا آپ
نشیب بیگانگی کا آپ
فراز دیوانگی کا آُُپ
چاہت آپ سے بے شمار
دل پہ آپ ہی کا اختیار
لب پہ نام آپ کا
آنکھوں میں آپ ہی کا ہے خمار
دن آپ کے تصور میں ڈھلے
سانس آپ کے لیے ہی چلے
نیند میں خواب آپ کے
بیداری میں سپنے ملاپ کے
صبح آپ کے وصل کا پیغام
شام آپ کے آنے کا اہتمام
تنہائی میں خیال آپ کا
دکھے ہجوم میں جمال آپ کا
سانسوں میں خوشبو آپ کی
باتوں میں گفتگو آپ کی
پھولوں میں رنگ آُ پ کا
بہاروں میں سنگ آپ کا
آپ محبت کی تاثیر ہیں
آپ واللہ بے نظیر ہیں
اُپ کتاب عشق کے عنوان میں
آپ ہر لمحہ دھیان میں
آپ محبت کی ابتدا
آپ چاہت کی انتہا
آپ میری جستجو کا آغاز
آپ حسن سے ہیں سرفراز
آپ میری آرزو کا انجام
آپ عاشقی کا احترام
زندگی کی آپ مسکان
جینے کا آپ سامان
آپ خوشی کا کوئی حسین پل
غم کی آپ ہلچل
آپ خوشی کے بھیس میں
میرے دل کے دیس میں
چاہت بن کر رہتے ہیں
اشک بن کر بہتے ہیں
مجھے فقط یہی کہنا ہے
مجھے آپ کی چاہت میں رہنا ہے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore