By: وشمہ خان وشمہ
دور رہ کر بھی ترے دل کا پتہ لیتی ہوں
تیری تصویر نگاہوں میں بسا لیتی ہوں
جب بھی اتری ہوں کبھی جھیل سی آنکھوں میں تری
ہیرے جتنے ہیں محبت کے چرا لیتی ہوں
تیری یادوں سے مرے اشک بھی باتیں کر لیں
دل کی دیوار پہ شہشہ میں لگا لیتی ہوں
غم دیا میں تری یاد کو شامل کر کے
خشک صحرا میں سمندر بھی بہا لیتی ہوں
تم بھی اک بار نگاہوں سے سلامی کر لو
دستِ الفت میں اگر کہہ دو بڑھا لیتی ہوں
بانٹ کر پیار ،زمانے کو محبت دے کر
سارے عالم سے یقیں مانو دعا لیتی ہوں
ان میں خوشبو ہے ترے پیار کی وشمہ اب تک
سوکھے پھولوں کو میں ہونٹوں سے لگا لیتی ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?