By: Shaheen Mughal
تم انا میں اور ہم
صبر میں
رہتے ہیں
چلو اک حد میں رہتے ہیں
اف کتنی گرمی ہے
اوپر سے ترک تعلق کی باتیں
گماں نا تھا
رسوا ہو گا
احسا س گلیوں میں
کس قدر کروں
مہر و وفا کا ماتم
چلو دونوں خوش رہتے ہیں
اک دوسرے کے کرب سے
دور رہتے ہیں
تم شاہین
دکھوں کے حصار میں محصور
ہو کر
اور
ہم اپنی حسرتوں کی قبر
میں رہتے ہیں
وقت کے دھارے پہ بہتے ہیں
چلو یو نہی سہی
مگر
اک حد میں رہتے ہیںت
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?