By: farah ejaz
کچھ تو تھا درمیاں
جس کے سبب
خفا وہ بھی
خفا ہم بھی
کچھ تو تھا
جس کے سبب
ہوئے جدا وہ بھی
اور ہم بھی
کچھ تو تھا درمیاں
جس کے سبب
نہ کرسکے نفرت
وہ بھی
اور ہم بھی
مگر کچھ تو تھا
جس کی بدولت
نہ مٹ پائے فاصلے
انکے بھی
ہمارے بھی
انا کی راہ گزر پر
محبت کو کیا قرباں
انہوں نے بھی
ہم نے بھی
پر اس دل کے ہاتھوں
ہوئے مجبور کچھ اس طرح
کہ یاد کیا پھر تا عمر
ہمیں انہوں نے بھی
انہیں ہم نے بھی
کچھ تو تھا درمیاں
کچھ تو تھا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?