By: Parveen Shakir
آپ کی شاعری صرف خوشبو ہے
دل میں اترتی ہوئی
روح پر شبنمی ہاتھ رکھتی ہوئی
یہ مگر------ ذہن کو صرف ہلکے سے چُھو کر گزر جائے گی
آپ اسے رنگ کا پیرہن دیجئیے
کوئی آدرش اونچا، انوکھا عقیدہ، کوئی گھنجلک فلسفہ
سخت ناقابلِ فہم الفاظ میں پیش کرنے کی کوشش کریں
آپ کی سوچ میں کچھ تو گہرائی ہو
آپ سچ کہہ رہے ہیں
مگر----- دیکھیئے نا------ ابھی میرا فن کچی عُمروں میں ہے
آپ اسے خواب ہی رہنے دیجئیے
اتنی گمبھیر دانشوری میں نہ الجھائیے
میں نہیں چاہتی------ کہ میرا فن
جواں ہونے سے قبل ہی بوڑھا ہو جائے
اور فلسفے کا عصا لے کر چلنے لگے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?