By: Fazlul Hasan
گذرے تری گلی سے تو بدنام ہو گئے
ہم پر ہزاروں قسم کے الزام ہو گئے
ساقی یہ تیری مست نگاہی کی جیت ہے
فتوے تمام شیخ کے ناکام ہو گئے
کانوں پہ ہاتھ دھرتے ہو الفت کے نام پر
لگتا ہے تم بھی واقف انجام ہو گئے
عشق بتاں سے پایا نہ حسن صنم سے کچھ
عاجز بتوں سے خالق اصنام ہو گئے
غفلت کی نیند میں تھے وہ صدیوں کا تھا خمار
آنکھیں کھلیں تو داخل اسلا م ہو گئے
نااتفاقیوں سے کہیں کے رہے نہ ہم
سینے میں تھے جو راز حسن عام ہو گئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?