By: anam
لو چلی اب میں تیرا آنگن چھوڑ کر بابل
بیٹھاؤ ڈولی پیار بھرے بول بول کر بابل
میرے سارے کھلونے بابل سنبھال رکھنا
جب یاد آئے میری میری گڑیا گلے سے لگا لینا
تیرا گھر چھوڑ کر اب پیا گھر رہنا ہے مجھے
پلا دو اب مجھے جدائی کا جام گھول کر بابل
ماتھے پر سجا کر جھومر دلہن میں بنی ہوں
پہن کر عروسی جوڑا پیا کیلئے میں سجی ہوں
خوشیوں کا اک جہاں ہے منتظر پر دل اداس ہے
جانے کب ملاقات ہودیکھ لواپنی گڑیا جی بھر کر بابل
ماں تیری لاڈو تیری محبت کے آنچل تلے پلی
ہو کر پرائی اب تیرا میں دامن چھوڑ چلی
میری بہنیں میرے بھائی میری سکھیاں اداس ہیں
میرے بعد میرے ان رشتوں کو رکھنا سنبھال کر بابل
ہو جاتا کبھی اندھیر ا تو میرا ڈر سے گھبرانا
یاد آئے گا ماں مجھے تیرا ڈور کر چلے آنا
چھپا کر اپنے آنچل میں مجھے پیار سے سمجھانا
یاد آئے گا میرے سر پر ہاتھ رکھ کرتیرا بہلانا بابل
لو چلی اب میں تیرا آنگن چھوڑ کر بابل
بیٹھاؤ ڈولی پیار بھرے بول بول کر بابل
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?