By: ghani ur rehman anjum
سارا سچ باہر لاؤ گے
تم بھی یارو مرواؤ گے
تن کر چلنا ٹھیک نہیں ہے
تھک جا ئو گے جھک جاؤ گے
مجھکو بھی افسوس رہےگا
تم بھی دیکھو پچھتاؤ گے
گندم اور کپاس کے دشمن
کیا پہنوگے کیا کھاؤ گے
لیکر بولو کیا آئے ہو
دیکر بولو کیا جاؤ گے
کب تک دور رہوگے ساجن
کب تک دل کو تڑ پاؤ گے
تیرا رستہ دیکھ رہا ہوں
کس رستے سے گھر جاؤ گے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?