Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جانے کو جا چکی ہے کوئی روشنی نہیں

By: وشمہ خان وشمہ

جانے کو جا چکی ہے کوئی روشنی نہیں
اور اپنے پاس اپنی بھی یہ زندگی نہیں

اب جارہی ہوں دور میں ، آؤں گی پھر کبھی
باتیں بھی ہوں گی پیار کی پر دل لگی نہیں

رکھا ہوا ہے آپ نے چاہت کا در کھلا
لیکن تمہارے پیار میں وہ دلبری نہیں

اب ڈھونڈتی ہوں میں بھی وہ فرصت کے رات دن
لیکن جہانِ آرزو میں زندگی نہیں

ہم دل کو لے کے آ گئے ہیں کس جہان میں
جنگل ہے آس پاس کوئی آدمی نہیں

نازک ہیں میرے ہاتھ میں قسمت کی چوڑیاں
دے دوں گی اپنی جان مگر ، خودکشی نہیں

رہتا ہے مجھ کو وشمہ جی اُس اجنبی کا پاس
جس نے وفا تو کی تھی مگر عاشقی نہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore