By: Shirin Lughari
جس کو چاہا اسے معتبر کر دیا
پتھروں کو بھی تو نے گہر کر دیا
تیرے ہی دم سے راہِ ہدایت ملی
تو نے رہزن کو بھی رہبر کر دیا
دہر میں جس کو چاہا خدائے عمل
نامور کر دیا، تاجور کر دیا
مجھ کو دے کر متاع شعور ہنر
مجھ سی کم فہم کو دیدہ ور کر دیا
تیری ہستی سے انکار جس نے کیا
اس کو دنیا میں زیر و زبر کر دیا
کیوں نہ میں تیری مرہونِ احساں رہوں
شام ظلمت کو میری سحر کر دیا
میرے حرفوں کو شیریں نوا بخش دی
تو نے میرے سخن کو امر کردیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?